جہلم

قوت گویائی اور سماعت سے محروم بچوں کی بحالی کیلئے عاصمہ ون ٹو ون سکول کی خدمات مثالی ہیں۔ نعمان حفیظ

جہلم: قوت گویائی اور سماعت سے معذور بچوں کی بحالی کیلئے عاصمہ ون ٹو ون سکول کی خدمات مثالی ہیں پورے پنجاب میں ایسا آرگنائز سکول نہیں دیکھا بلاشبہ سکول انتظامیہ اس بہترین کام پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے گزشتہ روز عاصمہ ون ٹو ون سکول کا دورہ کرنے کے بعد بانی ادارہ چوہدری ولی محمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر کے سکول پہنچنے پر بانی ادارہ چوہدری ولی محمد ، محمد رمیض ، سماجی کارکن اور سکول کے بچوں نے ان کا استقبال کیا ان کے ہمراہ ڈی او سوشل ویلفیئر واجد حسین بھی تھے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے مختلف کلاسوں کا دورہ کیا اور قوت گویائی اور سماعت سے معذور بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کو ہنر مند بنانے کیلئے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے سکول کو مثالی قرار دیا۔

بانی ادارہ چوہدری ولی محمد نے بتایا کہ یہاں 60سے زائد معذوربچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم وتربیت دے کر معاشرے کے مفید فرد بنایا جا رہا ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے بچے بڑی اہم پوسٹوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ سکول کے اندر فزیو تھراپی، سپیچ تھراپی ، ہیرنگ لیب ، ووکیشنل سکول ، کمپیوٹر لیب سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے سکول کے بچوں سے مختلف سوالات کئے اور سکول کی انتظامیہ کو شاندارسکول چلانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button