دینہاہم خبریں

دینہ کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کا انجن فیل ہو گیا

دینہ کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کا انجن فیل ، پونے گھنٹے بعد انجن کو تبدیل کرکے ٹریک کو بحال کر دیا جبکہ سر سید ایکسپریس کو دینہ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس جب دینہ کے قریب ڈھوک اعوان پھاٹک کے قریب پہنچی تو اچانک انجن فیل ہو گیا جس کی وجہ سے ڈھوک اعوان کی عوام پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو گئی۔

پونے گھنٹے بعد انجن کو تبدیل کر کے عوامی ایکسپریس کو روانہ کیا گیا جبکہ مسافر وں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور سر سید ایکسپریس کو دینہ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button