پنڈدادنخان

آئی سی آئی پاکستان فاؤنڈیشن اور تابا کڈنی انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام کڈنی کیمپ لگایا گیا

پنڈدادنخان:  آئی سی آئی پاکستان فاؤنڈیشن اور تابا کڈنی انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام کڈنی کیمپ لگایا گیا، کڈنی کیمپ موجودہ ایس او پیز کے تحت اختتام پذیر،اہل علاقہ کی بڑی تعداد کڈنی کیمپ سے مستفید، کمپنی انتظامیہ کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ آئی سی آ ئی سوڈا ایش کمپنی اور تابا کڈنی ا نسٹیٹیوٹ کے تعاون سے لوکل کمیونٹی کے لیے دو روزہ کڈنی کیمپ کا انعقاد الکلی کلب ICIکے گراؤنڈ میں کیا گیا۔ کڈنی کیمپ میں تابا کڈنی انسٹی ٹیوٹ کے مایا ناز ڈاکٹروں نے کراچی سے آکر کیمپ میں آنے والے مریضوں کا معائنہ کیا۔

کڈنی کیمپ میں اہل علاقہ کے مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے موجودہ ایس او پیز کے تحت بھرپور شرکت کی۔ اہل علاقہ اور عوامی سماجی حلقوں نے کمپنی انتظامیہ کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button