پنڈدادنخان

ذوالفقار شہید جیسا لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے، پنڈدادنخان کے نظریاتی کارکنوں کا قائد عوام کو خراج عقیدت

پنڈدادنخان: ذوالفقار شہید جیسا لیڈر صدیوں بعد پیدا ہو تا ہے جس نے وطن عزیز کو ایٹمی پاور سمیت 1973، کا مضبوط آئین دیا اور ایک جابر ڈیکٹیٹر کی ذاتی عناد کی بھینٹ چڑھ کر امر ہو گیا، قائد عوام کی 42 برسی کے موقع پر تحصیل پنڈدادن خان کے نظریاتی کارکنوں کا محبوب قائد کو خراج عقیدت

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ سیاستدان پاکستان کے عوام کے دلوں کی دھڑکن شہید ذوالفقار علی بھٹو جس نے جابر حکمران کے سامنے جھکنے کی بجائے اپنی زندگی کے عوض ملک بدری کی آفر کو رد کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ میرا وجود وطن عزیز کی مٹی میں ہی دفن ہو گا کی 42برسی پر پیپلز پارٹی کے کا رکنو ں نے کیا جس کا انعقاد پی ایس ایف کے ضلعی صدر محمد شعیب کھوکھر کی رہائش گاہ کھوکھر ہاؤس کھیوڑہ میں کیا گیا۔

دن کے وقت قرآن خوانی کے بعد شام 6بجے شہید کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی گئی، اس تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی اور جیالے کارکنوں جنہوں نے پارٹی کی خاطر کٹھن وقت میں بھی لبیک کہا۔

ملک خالد رشید احمد بٹ میا ں راس مسعود بھٹی ایڈوکیٹ راجہ وجاہت نوید ریحان سید اصغر شیرازی خالد کھوکھر شوکت منہاس ملک اجمل وغیرہ نے شرکت کی اورا پنے محبوب قائد کے افکار کی ترجمانی کرتے ہوئے شہید کی شہید بیٹی کے بیٹے بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی لمبی عمر کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button