دینہاہم خبریں

پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔ فواد چوہدری

دینہ: پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ، عوام ان کی باتوں میں نہیں آنے والی حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے پہلے حساب تو دیں۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین سے دینہ کی معروف شخصیت چوہدری شہزاد اور چوہدری خالد بڑل سے ملاقات کے دوران گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ بڑل کی معروف شخصیت چوہدری خالد اور چوہدری شہزاد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین سے ملاقا ت کی۔

اس دوران وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں کہ اُنہوں نے ملک کے لئے کیا ہے اپنی جیبیں بھرنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا عوام ان کے کرتوتوں سے اچھی طرح واقف ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابو بچاؤ مہم کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی ، عوام کے مسائل کو تیزی سے حل کرنے کے لئے حکومت دن رات کوشاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button