جہلم

جہلم میں مسلسل خشک موسم اور مطلع صاف رہنے کی وجہ سے سردی کی شدت کم ہونے لگی

جہلم سمیت پنجاب بھر میں مسلسل خشک موسم اور مطلع صاف رہنے کیوجہ سے دن کے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

دن کے وقت سردی کی شدت میں کم ہوگئی ہے ، تاہم رات کو ابھی بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ہے ، سردی کی شدت میں کمی کے بعد ہوا میں نجی کم ہوگئی ہے ، جس کے باعث دھند شہری علاقوں میں ختم ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جہلم سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، ہفتہ کے روز جہلم کا کم سے کم درجہ حرارت 4 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 23 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور، فیصل آباد، ملتان ، ساہیوال، سرگودھا کے علاقوں میں 4 ، مری منفی 2، اسلام آباد میں 2 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button