آرمی چیف کاجہلم کادورہ، ایل اوسی کے حوالے سے جاری مشقوں کاجائزہ

پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ

0

جہلم: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے جہلم کادورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایل اوسی کے حوالے سے جاری مشقوں کاجائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران لائن آف کنٹرول ماحول میں بریگیڈمشقوں کا جائزہ لیا۔ جنگی مشقوں کا مقصد جنگ کے حقیقی ماحول میں فوجی دستوں کی تربیت تھا۔

آرمی چیف نے پاک فوج کے دستوں کے عزم اور ان کے اعلیٰ آپریشنل تربیتی معیار کو سراہا اور ٹریننگ اورپیشہ ورانہ مہارت پرتوجہ دینے پرزوردیا۔

مشق میں ٹینک، اینٹی ٹینک ویپنز سمیت مختلف ویپنز سسٹم سے فائرنگ مشق کا حصہ تھی۔ ملٹی پل آرٹلری گنز اور فضائیہ کے جنگی طیارے بھی مشق کا حصہ تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے جوانوں کے بلند جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کام کیا اور پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک فوج کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طریقے سے جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کو ٹریننگ اور پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ دینے پر زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.