کھیوڑہ

حلقے کی تعمیروترقی اور فواد چوہدری کی بڑھتی ہوئی شہرت سے سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑا گئی ہیں۔ ملک منور اقبال

کھیوڑہ: حلقے کی تعمیروترقی اور تحصیل پنڈدادنخان کی عوام سے محبت کرنے اور عظیم لیڈر چوہدری فواد حسین کی کارکردگی دیکھ کر بھرپور اعتماد کرنے پر ضلع بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری فواد حسین کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں، ہم پارٹی میں شامل ہونے والے لوگوں کو ویلکم کہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار امیدوار تحصیل ناظم ملک منور اقبال اعوان نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں کی وجہ سے سیاسی مخالفین کی پریشانیاں مزید بڑھ رہی ہیں کیوں کہ کئی سالوں بعد ضلع جہلم کی دھرتی پر پہلا عظیم لیڈر اقتدار میں آیا ہے جنھیں دنیا بھر ضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان کی پہچان کروائی آج کسی بھی جگہ ضلع جہلم یا تحصیل پنڈدادنخان کا نام آئے تو لوگ بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ چوہدری فواد کا حلقہ ہے حلقے کی تعمیروترقی اور چوہدری فواد کی بڑھتی ہوئی شہرت سے سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑا گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کے درمیان ہوں گا ہم نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا چوہدری فواد حسین اور چوہدری فیصل فرید جس طرح دن رات ایک کر کے حلقے کی تعمیروترقی کے لیے کوشاں ہیں اس سے قبل آج تک ضلع جہلم کے سیاسی نمائندوں میں سے کسی کو بھی اپنے حلقے اور حلقے کی عوام کے لیے اتنا فکر مند نہیں دیکھا

ملک منور اقبال اعوان نے کہا کہ چوہدری فواد کے اقتدار سے پہلے ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی کوئی پہچان نہیں تھی جب سے ہمیں دلیر لیڈر چوہدری فواد ملا تب سے ہمارے ضلع و تحصیل کی پہچان دنیا بھر میں ہوئی عزت ذلت میرے رب کے ہاتھ میں ضلع جہلم کی تعمیروترقی کے لیے اس وقت تحصیل پنڈدادنخان کے تمام سیاسی نمائندوں کو چاہیے کہ ذاتی اختلافات کو چھوڑ کر چوہدری فواد کو بھرپور سپورٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج تحصیل میں میگا پراجیکٹس وہ نہر ہو یا للہ سے جہلم ون وے روڈ کی منظوری اور تیزی سے شروع کام اور تحصیل بھر میں لنک روڈز کے جال اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ چوہدری فواد حسین کی قیادت میں تحصیل پنڈدادنخان تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری صاحب نے تحصیل کی عوام کے شعور کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے اور عوام کو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا سلیقہ سکھایااور عوام کا حقیقی لیڈر بن کر انکی آواز اعلی حکام تک پہنچا ئی۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی تحصیل کی عوام کو کوئی نہیں ورگلا سکتا عوام سمجھ دار ہے اور تحصیل کے لوگ پراپیگنڈہ کرنے والوں کے اقتدارمیں ہونے والے کاموں اور موجودہ اقتدار میں ہونے والے بڑے پراجیکٹس جو تحصیل کی پسماندگی دور کرنے اور قسمت بدل دینے والے کاموں کا موازنہ کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button