جہلم

ذخیرہ اندوز مافیا، سمگلرز مافیا، مہنگائی مافیا، سرکاری اداروں میں کرپشن، نجی تعلیمی اداروں کی لوٹ کھسوٹ، شہری پریشان

جہلم: ذخیرہ اندوز مافیا، سمگلرز مافیا، مہنگائی مافیا، سرکاری اداروں میں کرپشن،نجی تعلیمی اداروں کی لوٹ کھسوٹ، شہری پریشان، حکومتی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ شہریوں نے اخبار نویسوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی ، لاقانونیت ، لوٹ کھسوٹ بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملکی دولت لوٹنے والوں کو لگام ڈالنا تو شروع کر رکھا ہے لیکن پورے ملک میں پھیلے ہوئے ذخیرہ اندوز ، مہنگائی مافیا، سرکاری اداروں میں بڑھتی ہوئی کرپشن ،نجی تعلیمی اداروں کی لوٹ مار کرنے والے مالکان بارے کچھ نہیں کر رہے ، بلکہ ان کی پشت پناہی بھی سیاست دان ہی کر رہے ہیں،جس کیوجہ سے فیس کے ساتھ ساتھ مختلف مدعات میں فنڈز جمع کرنے کے چکر میں طلبہ و طالبات کے والدین سے بھاری فیسیں وصول کی جارہی ہیں اور مہنگائی مافیا اشیاء کی زخیرہ اندوزی کرکے مہنگائی کا طوفان برپا کئے ہوئے ہیں جس کا سارا نزلہ حکومت پر ڈال دیا جاتا ہے دوسری جانب ملکی پیداور کو ملک سے باہر سمگلنگ کرکے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے جس سے بھی مہنگائی کا طوفان برپا ہے ، ان تمام حالات و واقعات کیوجہ سے حکومتی ساکھ کو خاصا نقصان ہو رہاہے ، جس پر حکومت زرا برابر غور نہیں کر رہی انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات کو ختم کرنے کے لئے اقتدار میں آئی تھی جس کو نوجوان نسل نے اپنا مسیحا قرار دیتے ہوئے ووٹ دیکر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، لیکن اس کے برعکس حکومت عوام کو ساتھ لیکر چلنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے ، انہوں نے یہ خطرہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر حکومت عوامی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل نہ کر سکی تو حکومت سے متنفر عوام شاید ہی دوبارہ ووٹ دیکر کامیاب بنائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button