ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گزاروں کو گوشوارے جمع کروانے میں مزید سہولت مل گئی ہے۔ رضوان انور ملک

0

کھیوڑہ: ٹیکس گزاروں کو گوشوارے جمع کروانے میں مزید سہولت مل گئی ہے، ایف بی آر نے مالی سال 2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 30نومبر تک توسیع کر دی ہے جس کی وجہ سے ٹیکس گزاروں کو گوشوارے جمع کروانے میں مزید سہولت ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار معروف ٹیکس کنسلٹنٹ رضوان انور ملک ایڈووکیٹ نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ریٹرن فائلر ز کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق 31 اکتوبر تک پورے ملک میں کم و بیش 15لاکھ گوشوارے جمع کروائیں گے تاریخ میں توسیع کے باعث ریٹرن فائلرز کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا جو ایک خوش آئند امر ہے۔

رضوان انور ملک ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مظبوط کرنے کے لیے ہر کاروباری شہری کو بڑی ذمہ داری کے ساتھ وقت پر حکومت کو ٹیکس ادا کرنا چاہیے، عوام کے ٹیکس سے ہی ملک ترقی کرے گا اور قوم کی تقدیر بدلے گی ٹیکس کی ادائیگی ہر شہری کا قومی فریضہ ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.