سوہاوہ بار ایسوی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل، چوہدری زبیر صدر جبکہ چوہدری محمد سعید جنرل سیکرٹری منتخب

0

سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سوہاوہ بار میں منعقد ہوئے جس میں چوہدری محمد زبیر نے تیس ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ مد مقابل چوہدری شفاقت ایڈووکیٹ نے تیرہ ووٹ حاصل کیے۔

جنرل سیکرٹری کیلئے چوہدری محمد سعید کو 21 ووٹ جبکہ آصف ضمیر کو 15 ووٹ پڑے چیئرمین الیکشن کمیشن سید شجاعت حسین کاظمی نے جتنے والے امیدواروں کا اعلان کیا۔ جیتنے والے امیدواروں محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد سعید ایڈووکیٹ کو بار ایسوسی ایشن کے ممبران نے مبارک باد پیش کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ پانچ سالوں سے مسلسل چوہدری محمد زبیر ایڈووکیٹ کا پینل الیکشن جیت رہا ہے اس بار بھی ان کے گروپ نے کامیابی حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.