اینستھیزیا اور سرجیکل آپریشنز کی تعداد میں رواں ماہ سو فیصد تک اضافہ کیا جا چکا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: اینستھیزیا اور سرجیکل آپریشنز کی تعداد میں رواں ماہ 100 فیصد تک اضافہ کیا جا چکا ہے ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں رواں پچھلے 43 دن میں 319 آپریشنز کئے گئے ہیں جبکہ دسمبر 2018 میں ان آپریشنز کی تعداد 165 رہی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم بارے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کی نشاندہی پر ایم ایس فاروق بنگش سے اینستھیزیا اور سرجیکل آپریشنز کے بارے تفصیلی رپورٹ طلب کی، انکا کہنا تھا کہ سال 2019 میں ہسپتال کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے جبکہ مریضوں کو سہولت دیتے ہوئے اینستھیزیا ڈاکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اینستھیزیا ڈیپارٹمنٹ سول ہسپتال میں ڈاکٹر یوسف شاہ، ڈاکٹر ممتاز، ڈاکٹر عثمان ضیاء،ڈاکٹر فرزانہ، ڈاکٹر عرفان الحق، ارم خان، ریحان احمد اور زکا الرحمان اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی خالی نشستوں پر بھرتی کا عمل بھی جاری ہے اور صحت عامہ کی سہولیات کو فروغ دینے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.