دینہاہم خبریں

دینہ میں انوکھی واردات، نامعلوم افراد شہری کے مخصوص اعضاء کاٹ کر لے گئے

دینہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر شہری کے مخصوص اعضاء تیز دھار آلے سے کاٹ کر ساتھ لے گئے، زخمی حالت میں متاثرہ شخص ہسپتال منتقل، متاثرہ شخص کی درخواست پر تھانہ دینہ میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے رہائشی 37 سالہ (م) نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں ہمشیرہ کے گھر سورہا تھا کہ صبح 8 بجے کے قریب پانچ نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے ماسک اور ہیلمٹ سے چہروں کو ڈھانپ رکھا تھا انہوں میرے منہ پر ٹیپ لگائی اور میرے ہاتھ باندھ کر تیز دھار آلے سے میرے مخصوص اعضاء کو کاٹ کر ساتھ لے گئے اور جاتے ہوئے میرا موبائل بھی لے گئے۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ میرے قریبی عزیزوں نے آر ایچ سی دینہ ہسپتال منتقل کیا جہاں متاثرہ شخص کو دوسرے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تھانہ دینہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button