جہلم

جہلم شہر وگردونواح میں مضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری، فوڈ اتھارٹی خاموش

جہلم: شہر وگردونواح میں مضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کھلی چھٹی دے دی ، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی ادارہ تیار نہیں، باسی ،گلی سڑی اور بدبو دار سبزیوں سے تیار سموسے پکوڑوں کی فروخت دھڑلے سے جاری ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں رمضان المبارک میں روزہ داروں کے لئے تیار ہونے والے سموسے پکوڑے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کے علاوہ باسی ،گلی سڑی اور بدبو دار مضر صحت ، سبزیوں اور ناقص وغیر معیاری گھی کا استعمال دھڑلے سے کیا جارہاہے۔
چند پیسوں کی خاطر روزہ داروں اور دیگر شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ان دکانداروںکے خلاف کارروائی کرنے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ان مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال سے روزانہ درجنوں شہری متاثر ہو رہے ہیں ، جبکہ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل لا تعلقی اختیار کر رکھی ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے ۔
شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، پنجاب فوڈ اتھارٹی ، کمشنر راولپنڈ ی ،ڈپٹی کمشنر جہلم سے مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button