دینہ

دینہ میں منچلے نوجوانوں کا موٹرسائیکل کے ذریعے گولی یا دھماکے کی آواز نکالنا معمول بن گیا

دینہ: شہر میں منچلے نوجوانوں کا موٹر سائیکل کے ذریعے گولی یا دھماکے کی آواز نکالنا معمول بن گیا ،بچے خواتین ،بوڑھے ،یک دم آواز سن کر گھبراہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں جو کسی کمزور دل کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں ،سکولوں اور شہر میں موٹر سائیکل سے دھماکے یا فائرنگ کی آوازیں شہری تنگ آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں منچلے موٹر سائیکل سوار نوجوان طبقہ نے آج کل ایک نئی شرارت بنا لی ہے ،ہنڈا 125موٹر سائیکل دوران تیز رفتاری سوئچ آف کرنے سے موٹر سائیکل سے گولیوں کے چلنے یا دھماکے کی آواز نکلتی ہے یہ عام معمول بنا لیا ہے اور ان کی آواز سن کر بچے ،بوڑھے خواتین خوف ذدہ ہو جاتے ہیں جیسے کوئی واقعہ رونما ہو گیا ہو ۔یہ منچلے نوجوان عموماً سکول چھٹی ٹائم یا شہر کی حدود میں یہ کرتب کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے کسی کمزور دل انسان کی جان بھی جا سکتی ہے۔

عوام الناس نے ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے نوجوانوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہر کا امن و سکون تباہ نہ ہو اور افراتفری نہ پھیل سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button