جہلم

جہلم اوور ہیڈ برج کا نکاسی آب کا مسئلہ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی تاحال حل نہ کر سکی

جہلم: اوور ہیڈ برج کا نکاسی آب کا مسئلہ ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی تاحال حل نہ کر سکی،بارشوں کے موسم میں اوورہیڈ برج مجاہد آباد تقریبا دو یا اڑھائی فٹ پانی کھڑا ہو جاتا ہے جس کی بنیادی وجہ پانی کی نکاسی کا نہ ہونا ہے۔

اوور ہیڈ برج اور جی ٹی روڈ کی تعمیر کے موقع پر بھی اس کو نظر انداز کیا گیا جس کی سزا نہ صرف جہلم کے شہری بلکہ جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے بھگت رہے ہیں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے گاڑیاں پانی میں بند ہوجاتی ہیں قیمتی گاڑیوں کا نقصان ہوتا ہے اس کے علاوہ مجاہد آباد جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف کے مکینوں کو گزرنے میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر پانی کی نکاسی کا حل نکالا جائے مگر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ارباب اختیار مسلسل اپنے فرائض سے غفلت برتتے رہے ہیں جہلم کی سماجی تنظیموں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button