جہلماہم خبریں

جہلم اپڈیٹس کی خبر پر ڈپٹی کمشنر کا نوٹس، سیف انور جپہ نے ضلع کچہری کا راستہ کھولنے کا حکم جاری کر دیا

جہلم: جہلم اپڈیٹس میں خبر شائع ہونےکے بعد ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے ضلع کچہری کے گیٹ پر آویزاں کئے گئے بورڈ ( یہ شارع عام نہیں ) ہٹانے اور سابق اوقات کے مطابق شہریوں کو آمدورفت جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم ضلع کچہری سے ملحقہ آبادیوں جن میں پروفیسر کالونی ، آفیسر کالونی ، گلزاری کالونی ، بلال ٹاؤن سمیت ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے جہلم اپڈیٹس کو بتایا کہ پچھلے چند روز سے ضلع کچہری گیٹ کو سیکورٹی ملازمین نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بند کر دیا ہے ، دفتر ی اوقات میں گیٹ کھولا جاتا ہے لیکن پارکنگ اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کی اجازت کے بغیر کوئی شہری نہ تو اندر جا سکتا ہے اور نہ ہی باہر آسکتا ہے ۔
اس کی خبر جہلم اپڈیٹس میں شائع ہونے پر ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے نوٹس لیتے ہوئے دفتری اوقات کے بعد بھی حسب سابق روایت کے مطابق گیٹ کو شہریوں کی آمدورفت کے لئے مقررہ اوقات میں کھولنے کے احکامات جاری کئے اور گیٹ پر آویزا ں کئے گئے بورڈ (یہ شارع عام نہیں) کو فوری اتارنے کے احکامات جاری کئے۔
علاقہ مکینوں کی آواز ڈپٹی کمشنر تک پہنچانے اور ڈپٹی کمشنر کے فوری نوٹس لینے پر دونوں اداروں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پریس شہریوں کی آواز بنتی رہے گی جس سے شہریوں کے مسائل حل ہونگے اور ڈپٹی کمشنر نے جس طرح شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنی شروع کر رکھی ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button