جہلم

راجہ عمر سلطان برادری نے فواد چوہدری کی بھرپور حمایت اور مکمل سپورٹ کا اعلان کر دیا

جہلم: عام انتخابات کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں میں روزوشب تیزی آتی جا رہی ہے ۔ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی سیاسی میلہ کی رونقیں بڑھتی جارہی ہیں ۔کہیں مخالفت تو کہیں حمایت کے عہدوپیماں ہو رہے ہیں۔

جہلم میں تحریک انصاف کی جانب سے نامزد امیدوار بیرسٹر و مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف بیرسٹر فواد حسین چوہدری جو جہلم کے حلقہ این اے 67 جہلم سے ممبر قومی اسمبلی کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں نے بھی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔

اس حوالے سے گزشتہ روز فواد چوہدری نے نواحی موضع سنگھوئی میں سابق ناظم یونین کونسل جنجیل چوہدری فضل الرحمٰن شفیق،لمبر دار چوہدری لطیف ،فواد حسین چوہدری ،ڈاکٹر نثار احمد و دیگر وفد کے ہمراہ راجہ عمر سلطان ہاؤس میں راجہ عمرسلطان گکھڑ ،چیئرمین(یوسی سنگھوئی ) راجہ احسن رضا(لمبردار ملہو) ،ماسٹر حامد ودیگر اہم معززین علاقہ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں متفقہ طور پر راجہ عمر سلطان برادری اور گروپ کی جانب سے فواد چوہدری کی بھرپور حمایت اور مکمل سپورٹ کا اعلان کیا گیا ۔

چوہدری فضل الرحمٰن شفیق نے حمایت و سپورٹ پر شکریہ ادا کیا ور کہا کہ علاقے کے عوام کی فلاح اور ترقی میں یہ احسن اقدام ثابت ہو گا۔فواد چوہدری اس علاقہ کے عوامی کی حقیقی ترجمانی کی بھرپور صلاحیت ہے ۔گونگے بہرے نمائندوں نے علاقہ کی محرومیوں میں اضافہ کیا ۔ہمیں فواد چوہدری جیسے باصلاحیت نمائندوں کی ضرورت ہے جو اسمبلیوں میں علاقے کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے ان کی ترجمانی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button