جہلم

جہلم میں مزید 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 1649 ہو گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج جہلم میں مزید 5 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 79 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض جن میں کوروناوائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 14 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کوروناوائرس کے 27 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 65619 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1649 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔گزشتہ روز مزید 11 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1511 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت کل کوروناوائرس سے 45 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کوروناوائرس کے مشتبہ 51426 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1157 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کوروناوائرس کی دوسری لہر میں اب تک 36 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع بھر میں اب تک 58 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 1853 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 1051 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button