ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اپوا میں ہانسٹی شاپ کا دورہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول (اپوا) میں ہانسٹی شاپ کا دورہ کیا اور سکول کے اساتذہ کرام کو بجلی بچاؤ مہم بارے بچوں کو آگاہی دینے کے لئے اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ سکول کے بچوں کو اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشی معمولات بارے آگاہی دی جا رہی ہے سکول کے طلبہ کو اساتذہ کرام بجلی کے ضروری استعمال بارے بریفنگ دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ہانسٹی شاپ میں جہاں بچے کھانے پینے والی اشیا کو اٹھا کر ایمانداری سے وہاں قیمت کے مطابق پیسے رکھ دیتے ہیں، اس دکان میں سلیز مین کے بغیر بچے ایمانداری سے اشیا خرید رہے ہیں جس سے ان بچوں میں ایمانداری کے عنصر کو اجاگر کیا جا سکے گا۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے سکول کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا اور طلبہ سے کلاس رومز میں جا کر سوالات کیے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ جہلم کے سرکاری سکولوں میں تربیہ کا درس شروع کیا گیا ہے جس سے بچوں کے اخلاقی اقدار میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔ دورہ کے موقع پر سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال اور پرنسپل گورنمنٹ اپوا سکول و دیگر موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.