سوہاوہ

دفاع وطن کے لئے اپنے لہو کا خراج پیش کرنے والوں سلام پیش کرتا ہوں، راجہ سفیر اکبر

سوہاوہ: دفاع وطن کے لئے اپنے لہو کا خراج پیش کرنے والوں کے جذبہ شہادت، اپنے بیٹے قربان کرنے والی ماوں کی عظمت، وطن کی بقا و سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بھائیوں کی راہ تکتی بہنوں، وطن کی خاطر اپنے سہاگ لٹانے والی باعصمت بیبیوں کی عزم و ہمت، اپنے باپ کی شفقت سے محروم ہونے کے باوجود وطن کی خاطر جاں نچھاور کرنے کا جذبہ رکھنے والے نونہالانِ وطن، دفاع پاکستان کے لئے اپنا تن من وارنے والوں سے محبت کرنے والے عوام کی عقیدت و محبت کو سلام۔

ان خیالات کا اظہار یوم دفاع پاکستان کے موقع پر حلقہ این اے 66 و حلقہ پی پی 25 کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سفیر اکبر نے اپنے ایک خصوصی پیغام کے ذریعے دفاع وطن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے لہو کا خراج پیش کرنے والوں کے جذبہ شہادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے شہدائے وطن کے پیاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بیٹے قربان کرنے والی ماوں کی عظمت، وطن کی بقا و سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بھائیوں کی راہ تکتی بہنوں، وطن کی خاطر اپنے سہاگ لٹانے والی باعصمت بیبیوں کی عزم و ہمت، اپنے باپ کی شفقت سے محروم ہونے کے باوجود وطن کی خاطر جاں نچھاور کرنے کا جذبہ رکھنے والے نونہالانِ وطن، دفاع پاکستان کے لئے اپنا تن من وارنے والوں سے محبت کرنے والے عوام کی عقیدت و محبت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وطن کلمہء توحید کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے اور ان شاء اللہ صبحِ قیامت تک قائم رہے گا۔ کوئی دشمن لاکھ سازشوں کے باوجود بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button