دینہاہم خبریں

دینہ میں نامعلوم چور اہل خانہ کی عدم موجودگی کے باعث گھر کا صفایا کر گئے

دینہ میں نامعلوم چور گھر کے اہل خانہ کی عدم موجودگی کے باعث اندر داخل ہو گئے ، اڑھائی لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار، جب گھر کے اہل خانہ آئے تو دیکھا کہ کمرے کا تالا ٹو ٹا ہوا تھا اور گھر میں پڑی کیش غائب ، پولیس سٹی چوکی دینہ نے بھائی کی درخواست پر رپورٹ درج کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم چور گھر کے اہل خانہ کی عدم مو جو دگی کے باعث کشمیر ٹاؤن دینہ کے رہائشی حبدار حسین ولدذولفقار احمد کے گھر داخل ہو گئے اور گھر میں پڑی صندوق کا تالا توڑ کر اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی لے اڑے۔

گھر کا مالک حبدار حسین دربار پر گیا ہو ا تھا جب وا پس آیا تو دیکھا کہ کمرے کا تالا ٹو ٹا ہوا تھا او ر صندوق میں پڑی کیش اڑھائی لاکھ روپے غائب تھی، پولیس سٹی چوکی دینہ نے بھائی بشیر احمد ولد ذوالفقار احمد کی درخواست پر رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button