جہلم

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اردو کو بطور سرکاری زبان نافذ کیا جائے۔ ادب افروز جہلم

جہلم: سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8ستمبر 2015ء کو یہ فیصلہ دیا تھا کہ اردو کو بطور سرکاری زبان نافذ کیا جائے مگر تا حال اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے حال ہی میں حکومت کی باغ ڈور سنبھالی ہے۔ہم سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی روشنی میں ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اردو کو بطور سرکاری زبان نافذ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہارسپریم کورٹ کے اس فیصلے کے 3سال مکمل ہونے پر معروف ادبی تنظیم ادارہ ادب افروز جہلم کے ایک اجلاس میں اقبال احمد قمر، مرزا سکندر بیگ،اقبال ناظر،مرز اصفدر بیگ اور احسان شاکر نے کیا ۔ان کا کہناتھا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے اور تمام صوبوں کے افراد میں رابطے کا ایک ذریعہ ہے اس لیے اس کے بطور سرکاری زبان کے نفاذ سے نہ صرف دفتری امور بہتری سے انجام دیے جا سکیں گے بلکہ پاکستان میں قومی ہم آہنگی بھی پیدا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button