جہلم

نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے والے سرکاری افسران کی خدمات ہمیشہ یاد رہتی ہیں۔ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے جذبے اور نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے والے سرکاری افسران کی خدمات ہمیشہ یاد رہتی ہیں۔

یہ بات انہوں نے ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین، سماجی کارکن فرحت کمال ضیا  سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ ضلع جہلم میں افسران پر مشتمل ایک بہترین ٹیم موجود ہے اور قابل اطمینان بات ہے کہ ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اپنے شعبے میں بہترین محکمانہ سروسز ڈلیوری کے معیارمیں اضافہ اور عوامی سہولیات کے اقدامات کر کے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے ہم میں سے بہت سے افسران صوبہ و ملک کے بیشتر اضلاع میں سروسز انجام دے چکے ہیں اور مستقبل میں مزید اضلاع میں محکمانہ سروسز انجام دیں گے لیکن دوران سروس اپنی جائے تعیناتی پر عوامی فلاح وبہبود اور ضلع کی تعمیر و ترقی سمیت اپنے محکموں میں بہتر گورننس کے ساتھ سروسز کے معیار کو بہتر بنانے پر عوام افسران کو ہمیشہ یادرکھتے ہیں۔

انہوں نے ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے اس ضلع میں خدمات سر انجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ بعد ازاں ٹرانسفر ہونے والے افسر کو یادگاری سووینئر اور تحائف پیش کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button