تعلیم کے ذریعے سے ایک اچھا معاشرہ وجود میں آتاہے، چوہدری غلام احمد زمرد

0

جہلم: گائیڈز ایجوکیشن سکول گلشن زوہیرمیں ایک پروقار تقسیم انعامات تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری غلام احمد زمرد سابقہ تحصیل ناظم جہلم نے کہا کہ انسان تعلیم کے ذریعے سے ترقی کے منازل طے کرتاہے اور تعلیم کے ذریعے سے ایک اچھا معاشرہ وجود میں آتاہے۔

انہوں نے اپوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے، پروقار تقریب کی افتتاح تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ ننھے بچوں نے حمد و نعت اور ملی نغموں سے شرکاء کو داد دینے پر مجبور کیا۔

اس موقع پر سکول پرنسپل چوہدری محمود احمد نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اساتذہ کی انتھک محنت کی بدولت گائیڈز ایجوکیشن سکول ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ دعائیہ کلمات مفتی عبدالواحد نے اداکئے عالم اسلام کی سلامتی اور وطن عزیز کے لئے دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.