جھیک ،چھبر سیداں تا ڈھوک اعوان روڈ کو از سرنو کارپٹ روڈ کے طور پر تعمیر کیا جائے، محمد دوریز بھٹی

0

پڑی درویزہ: اخبار فروش یونین ملہال مغلاں چکوال کے جنرل سیکریٹری محمد دوریز بھٹی نے ایک بیان میں کہ جھیک ، چھبر سیداں تا ڈھوک اعوان سڑک جو سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو مرحوم کے پانچ نکاتی پروگرام کے تحت 1985ء میں 34سال قبل تعمیر ہو ئی تھی ۔

بعد ازاں تین مرتبہ مرمتی کے ادوار سے بھی گزر چکی ہے اب آثار قدیمہ کا نقشہ پیش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تین مرتبہ مرمت ہوئی لیکن فنڈز کمشن مافیہ نے کھوہ کھاتے لگاتے ہوئے مرمت برائے نام کی ۔

محمد دوریز بھٹی اور دیگر اہل علاقہ دئیوال ، پرانہ کوٹ ، ڈھوک جبہ ، پڑی درویزہ ، موہڑہ جٹاں اور چھبر سیداں وغیرہ نے ایک مشترکہ بیان میں ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 66جہلم چوہدری فرخ الطاف اور ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25 وہ پارلیمانی سیکریٹری راجہ یاور کمال کو متوجہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے آج پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور کرپشن کا خاتمہ اس حکومت کا اصلی ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نادر موقع سے استفادہ کرتے ہوئے جھیک ،چھبر سیداںتا ڈھوک اعوان 22کلو میٹر سڑک کو از سر نو جدید انداز میں کارپٹ روڈ کے طور پر تعمیر کیا جائے دوران تعمیر اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ منظور شدہ فنڈز کمشن کٹوتی سے محفوظ رہ سکیں۔

محمد دوریز بھٹی کا کہنا تھا کہ جھیک سے چھبر سیداں تک سڑک کے دونوں اطراف اندازے کے مطابق 15آبادیاں مستفید ہو رہی ہیں نیز یہ سڑک تھانہ ڈومیلی اور تھانہ سوہاوہ کے درمیان براستہ نیلی پہاڑ دونوں علاقوں کے عوام کے رابطے کا بڑا ذریعہ بھی ہے ۔

یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ نیلی پہاڑ سے گزرتے ہوئے خطر ناک موڑوںپر حفاظتی پشتے اور نشان دہی کرنے والے مخصوص شیشے بھی نصب کیے جائیں تا کہ سڑک حادثات سے بھی محفوظ رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.