ڈپٹی کمشنر نے جہلم میں گلوبل بریسٹ فیڈنگ کے متعلق ہفتہ کی آگاہی مہم کا افتتاح کر دیا

0

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم سٹبلائزیشن سنٹر میں ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے گلو بل بریسٹ فیڈنگ کے متعلق ہفتہ کی آگاہی مہم کا افتتاح کیا۔

ہفتہ 1 ا گست تا 7 اگست تک ضلع بھر میں بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت و افادیت کے بارے میں آگاہی کے لیے منایا جا رہا ہے جس میں محکمہ صحت کی طرف سے تعینات لیڈی ہیلتھ ورکرز حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کریں گی۔

گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کے دوران ڈسٹرکٹ جہلم کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں اسپیشل کاؤنٹر لگائے جائیں گے جہاں محکمہ صحت کا تر بیت یافتہ اسٹاف موجود ہوگا جو کہ بچوں کو بریسٹ فیڈنگ کروانے والی ماؤں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کریں گی اور اس کا مناسب علاج و ہدایات بھی فراہم کریں گے۔

ہسپتال آنے والی خواتین میں بچوں کے لئے ماں کے دودھ کی اہمیت کو بھی اجاگر کریں گی۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل لیول پر سیمینار منعقد کروائے جائیں گے تا کہ بچوں کے لئے صرف ماں کا دودھ لازمی قرار دینے کے لئے شعور بیدار کیا جائے۔

اس موقع پر ڈاکٹر و سیم اقبال چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم،ڈاکٹر فاروق احمد بنگش میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم،ڈاکٹر میاں مظہر حیات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پروینٹیو سروسز اینڈ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام جہلم ،ڈاکٹر شعیب کیانی ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، رانا جمیل عارف ایم اینڈ ای آفیسر بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.