پنڈدادنخان

چوہدری یامین باگڑی ٹیکنکل کالج پنڈدادنخان میں رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح

پنڈ دادنخان (نیر اعوان سے) گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنکل کالج پنڈدادنخان میں سپورٹس فیسٹیول کے افتتاح کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کالج ہذا کے طلبہ اور ان کے والدین کے علاوہ تحصیل بھر سے مخیر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانان خصوصی میں ریجنل انچارج راولپنڈی ڈویژن شیراز احمد لودھی، زونل چیف ٹیوٹا دیگر شرکا میں چوہدری یامین باگڑی، پرنسپل جی سی ٹی جہلم شیخ عارف، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سید مجاہد عباس، بلال نذر گوندل شامل تھے۔

تلاوتِ کلام پاک کے بعد اپنے خطاب میں شیراز احمد لودھی نے کہا کے تحصیل پنڈدادن خان میں آکر خوشی محسوس ہوئی۔ کالج کی بلڈنگ اور ماحول قابل رشک ہے اور بلڈنگ کی مزید تزین آرائش کیلئے 5کروڑ روپے کا فنڈ ریلیز ہو چکا ہے مذید تعمیراتی کام کیلئے مقامی کمیونٹی کے افراد کو نگرانی اور جلد تکمیل کیلیے شامل کیا جائے گا۔

مقامی کالج کے طلبا نے سپورٹس فیسٹیول کے آغاز پر خوشی کے اظہار کے طور پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور توقع ظاھر کی کہ کالج ہذا کی فٹبال ٹیم انشاء اللہ پورے ڈویژن میں ٹاپ کرے گی جبکہ باقی کھیلوں میں بھی پنڈدادن خان جی سی ٹی نمایاں کارکردگی پیش کرے گا۔

اس موقع پر مقامی مخیر اور سماجی شخصیت چوہدری یامین باگڑی نے کرکٹ اور فٹبال ٹیم کیلئے کٹوں کا عطیہ دینے کے ساتھ ٹورنمنٹ کیلئے جگہ کا بھی اعلان کیا۔ علاوہ ازیں کالج کے بہترین سپورٹس مین چوہدری صہیب اور اچھی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں میں انعامات شیلڈ اور سپورٹس کٹس تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button