شدید حبس اور گرمی کا موسم، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا بھرکس نکال دیا

0

جہلم: شدید حبس اور گرمی کا موسم، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا بھرکس نکال دیا ، دن اور رات کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے شہری پریشان ہیں۔

حبس کے موسم میں ہوائیں بند ہونے سے جہاں گھروں کے اندر اور باہر گرمی نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر رکھا ہے تو اسی گرمی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فنی خرابی کے نام پر واپڈا حکام نے بھی اپنا حصہ بھر پور طریقے سے ڈالنا شروع کر رکھا ہے۔

گزشتہ کئی روز سے کئی کئی گھنٹے مسلسل بجلی بند رہنے سے شہریو ں کا بھر کس نکل گیا ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عذاب بن چکی ہے، خصوصا رات دس سے دو تین بجے تک روزانہ ہی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لو ڈشیڈنگ کے فنی خرابی کا نام دے کر ذلیل وخوار کیاجارہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.