حکومت پنجاب نے یوم آزادی اور عیدالاضحی پر بھرپور انتظامی و حفاظتی انتظامات کئے، ممبران اسمبلی

0

جہلم: حکومت پنجاب نے یوم آزادی اور عیدالاضحی کو خوشگوار اور پرسکون ماحول میں منانے کے لئے ضلع بھر میں بھرپور انتظامی و حفاظتی انتظامات کئے ۔

یہ بات ضلعی ہیڈ کوارٹر کی انتظامیہ کے افسران اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ڈپٹی کمشنردفتر کے کمیٹی روم میں مشترکہ طور پراخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال ، ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرزاور صوبائی اداروں کے ضلعی سربراہان بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر، تحصیل ہیڈ کوارٹر اور یونین کونسل کی انتظامیہ کی طرف سے کامیاب اقدامات کرکے عیدالاضحی کے ایام میں تیز رفتار صفائی آپریشن جاری رکھا گیا اور یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منعقد کی گئیں جو قومی ومذہبی تہواروں کے حوالے سے شہریوں کو ہرممکن سہولیات و ریلیف کی فراہمی کے لئے بہترین حکمت عملی کا مظہر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.