جہلم

سماجی خدمت میں کیئر ٹیکرز پھرنمبر لے گئی، سیلابی علاقوں میں رضا کاروں کی بھر پور خدمات

جہلم: سماجی خدمت میں کیئر ٹیکرز پھرنمبر لے گئی، سیلابی علاقوں میں رضا کاروں کی بھر پور خدمات، ریسکیو 1122کے ساتھ پانی میں گھرے لوگوں کی مدد کرکے دل جیت لئے ۔
تفصیلات کے مطابق منگلا ڈیم سے بھاری پانی کے اخراج کے بعد تحصیل پنڈدادنخان اور جہلم کے کچھ علاقہ جات زیر آب آگئے ان علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے ریسکیو 1122کے ساتھ سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز نے رضا کاروں نے بھر پور کام کرتے ہوئے تمام سیلابی علاقوں میں پٹرولنگ کرکے نہ صرف انسانوں بلکہ مویشیوں کو بھی پانی سے نکالنے میں بھر پور کردار ادا کیا جس پر شہریوں نے تنظیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین اسفند یار اسد کا کہنا ہے کہ ہم نے ریسکیو اور فلڈ پروٹیکشن کی باقاعدہ ٹریننگ حاصل کر رکھی ہے اور ہمارے رضا کاروں نے ہمیشہ کی طرح عملی کام کرکے مفید شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے جبکہ ڈی او ریسکیو 1122ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ رضا کاروں نوجوانوں کا ہمارے ساتھ تعاون مثالی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button