کھیوڑہاہم خبریں

چوہدری عابد اشرف جوتانہ ایم این اے کا الیکشن لڑیں ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ مرزا اصغر محمود

کھیوڑہ کی سماجی و ہردلعزیز نوجوان شخصیت مرزا اصغر محمود اور ان کے ہمراہ ملک ارشد کی جوتانہ ہاؤس پنڈدادنخان آمد ہوئی، امیدوار ایم این اے چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے مرزا اصغر محمود کو جوتانہ ہاؤس آمد پر ویلکم کیا اور ملاقات کے دوران سیاسی سماجی گفتگو زیر بحث رہی۔

مرزا اصغر محمود نے چوہدری عابد اشرف جوتانہ کو کھیوڑہ آل پنجاب پہلا خان ادریس ہاکی میموریل ٹورنامنٹ کی دعوت دی عابد جوتانہ نے بھر پور یقین دلایا کہ انشاء اللہ بھرپور شرکت کروں گا۔

اس موقع پر معروف ہر دلعزیز نوجوان و سماجی شخصیت مرزا اصغر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری عابد اشرف جوتانہ ایک اچھی شخصیت کے مالک ہیں، انشاء اللہ یہ ایم این اے کا الیکشن لڑیں ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری عابد اشرف جوتانہ کے ساتھ کھڑے ہیںاور انشاء اللہ ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے، عابد جوتانہ ایک مخلص شخصیت کے مالک ہیں اور تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کا درد رکھتے ہیں اور عوام کی ہر خوشی غمی میں بھرپور شریک ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button