جہلم

جہلم میں چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی چینی ناپید

جہلم: چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہر میں چینی 100 سے لیکر105 روپے جبکہ مضافاتی علاقوں میں 110 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ، عوام الناس کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لئے قائم کئے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی چینی ناپید ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے چینی کی فی کلو قیمت85 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں چینی 100 سے 105 روپے فی کلو اورمضافاتی علاقوں میں 110 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔

شہر میں موجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر ہر دوسرے دن چینی محض دکھاوے کی حد تک فراہم کی جاتی جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی شہر میں موجود مختلف برانچزپر سرے سے چینی دستیاب ہی نہیں ، اسی طرح مضافاتی علاقوں میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہینوں بعد کبھی کبھار چینی فراہم کی جاتی ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر کے بازار اور عام دکانوںپر چینی ہر وقت دستیاب ہوتی ہے ، جس کے برعکس یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ملنے والی چینی یوٹیلیٹی اسٹورز افسران و عملہ منظور نظر دکانداروں اور عام مارکیٹ میں فروخت کر دیتے ہیں۔

شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں فراہم کردہ چینی کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے کی وجہ سے چینی کی خوردبرد کی جاتی ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو چینی لینے والے صارفین کے شناختی کارڈز نمبر ز کے اندراج کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری حکومتی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button