پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کے صحافی خواجہ محمد امجد کی اہلیہ اپنی بہن کی موت کی خبر سن کر صدمے سے چل بسی

پنڈدادنخان: تحصیل پریس کلب (ر)پنڈدادنخان کے فنانس سیکر ٹری سینئر صحافی خواجہ محمد امجد کی زوجہ محترمہ اپنی بہن کی موت کی خبر سن کر چند منٹ بعد وہ بھی چل بسی جبکہ پنڈدادنخان کے نوجوان صحافی راجہ ندیم جنجوعہ کے والد پنڈدادنخان کے گاؤ ں عثمہ میں وفات پاگئے۔
مرحومین کے لواحقین سے ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر ضلع جہلم کے سینئر صحافی یوسف ناز ، سابق صدرڈویژنل یونین آف جرنلسٹس و جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سینئر صحافی یو نس شہباز، صدر پریس کلب اختر ارائیں ،چیئر مین پریس کلب اختر علی شاہ،سینئر صحافی ایڈووکیٹ شکیل شیراز نے تعزیت کااظہار کیا اور مرحومین کے ایصال و ثواب کے لیے دعا کی۔
نوجوان صحافی سلیمان شہباز ،رضوان یوسف ،ذیشان یوسف،عدنان یونس ،میاں اطہر عمران ،چوہدری اعجاز محمود ، مد ثر ملک،نیئر اعوان اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے سینئر صحافی خواجہ محمد امجد، خواجہ نصیراوربزرگ صحافی حاجی ظفرریحان،نوجوان صحافی راجہ ندیم کے خاندانوں سے تعزیت کااظہار کیا اور مرحومین کے ایصال و ثواب کے لیے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button