ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم 19 اپریل کو کشمیرکالونی میں کھلی کچہری لگائیں گے

0

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 19 اپریل بعد نماز جمعہ دن 2:30بجے گورنمنٹ بوائزہائی سکول کشمیر کالونی جہلم میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کھلی کچہری لگائیں گے ۔

کھلی کچہری میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد، ڈی ایس پی سٹی و ڈی ایس پی صدر، ٹریفک پولیس کے افسران اور دیگر ضلعی محکموں کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

کھلی کچہری میں سائلین اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔ جہلم میں لگی کھلی کچہری میں تحصیل جہلم سمیت ضلع بھر سے سائلین شر کت کر سکتے ہیں۔

افسران کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر عوامی مقامات پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.