جہلم

تجاوزات کیخلاف آپریشن، جہلم میں دوسرے ہی دن دوبارہ تجاوزات قائم

جہلم: تجاوزات کے خلاف آپریشن ، دوسرے ہی دن دوبارہ تجاوزات قائم، تحصیل روڈ، شاندار چوک ، ریلوے روڈ، نیا بازار، مین بازار پر پھر پرانی صورتحال، بھاری جرمانے کئے جائیں شہریوں کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا ایک روزہ آپریشن ختم ہوتے ہی دوکاندارو ں نے دوبارہ تجاوزات لگاناشروع کر دی ہیں۔

آپریشن سے قبل نیا بازار ، مین بازار کے قبضہ مافیا نے تمام سامان دوکانوں کے اندر رکھ لیا تھا اور آپریشن کے دن سامان ضبطی سے بچنے کے بعد دوسرے ہی دن دوبارہ سڑکوں پر قبضے شروع ہو گئے ہیں۔

مین بازار کے بعد چاندنی چوک، تحصیل روڈ ، شاندار چوک کے دوکانداروں نے اٹھائے گئے سٹینڈ ، تھڑے دوبارہ بحال کرنا شروع کر دئیے ہیں جبکہ دوکانوں کے آگے لگائے گئے کئی کئی فٹ لمبے شیڈ بھی دوبارہ فٹ کئے جارہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دوکاندار ہٹ دھرم اور بے شرم ہو چکے ہیں وہ سرکاری پراپرٹی پر قبضہ رکھنا اپنا حق سمجھتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ اچانک چھاپے مار کر سڑکوں پر رکھا سامان ضبط کیا جائے اور ان دوکانداروں کو بھاری جرمانے کئے جائیں تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے ورنہ آپریشن کا کوئی فائدہ نہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button