جہلم

کیئرٹیکر درد دل رکھنے والے نوجوانوں پر مشتمل فلاحی تنظیم ہے۔ چوہدری سہیل عزیز

جہلم (الیاس صادق وٹو سے) کیئرٹیکر درد دل رکھنے والے نوجوانوں پر مشتمل فلاحی تنظیم ہے جنہوں نے ثابت کیا کہ خدمت میں عظمت ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کیسے کی جاتی ہے، یہ ایک ایسے نوجوانوں کا ایک گلدستہ ہے جنہیں اپنے جہلم شہر کے مسائل اور اسے خوبصورت بنانے کا جنون ہے۔

ان خیالات کااظہار جہلم کی سماجی ،صحافتی شخصیت چوہدری سہیل عزیز چیلیانوالہ نے جہلم کی معروف فلاحی تنظیم کیئر ٹیکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بہت ہی مختصر عرصہ میں انہوں نے اپنی فلاحی سرگرمیوں سے اپنا لوہا منوایا حالیہ شجرکاری مہم کے علاوہ بلڈ بینک اور جہلم شہر کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت تک ان نوجوانوں نے اپنے ہاتھوں سے کی اور اگر کسی مریض کو خون کی ضرورت ہوئی تو انہوں نے فورا اس کا انتظام کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسے نوجوان کی خوبصورت سوچ ہے جس کا نام اسفند میر ہے اور اس کے اس خوبصورت پروگرام میں شامل اس جیسی خوبصورت سوچ رکھنے والے مستقبل کے معمار ہیں ان کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔امید ہے کہ یہ نوجوانوں کا خوبصورت اتحاد آئندہ بھی اپنی فلاحی سرگرمیوں کو اسی دلجمی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت جاری و ساری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button