پنڈدادنخاناہم خبریں

بجلی کی بندش، پننوال کے باسی بپھر گئے، درخت کاٹ کر سڑک بند کر دی

پنڈ دادنخان: پننوال میں بجلی کی بندش، پنڈ دادن خان جہلم روڈ بند، مظاہرین نے سڑک پر درخت اور روکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک بند کر دی ، فوری طور پر ٹرانسفارمر مہیا کیا جائے ، اہل علاقہ

پننوال میں بجلی کی بندش کے باعث اہل علاقہ نے پنڈ دادنخان جہلم روڈ پننوال کے مقام پر بند کر دی۔ محلہ آزاد شاہ کے رہائشی لوگوں نے تین دن سے بجلی کی فراہمی نہ ہونے پر پنڈ دادنخان جہلم روڈ کو درختوں اور کھمبو ں کی روکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک بند کر دی جسے سے مسافروں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ چار دنوں سے ہمارا ٹرانسفارمر خراب ہے اور متعدد بار شکایات کے کوئی پرسان حال نہیں، نہ کوئی حکومتی سطح پر ہماری بات سن رہا ہے اور نہ محکمہ واپڈا، جب تک ہماری بجلی بحال نہ ہوئی سڑک کو کھول نہیں جائے گا۔ واضح رہے کہ پننوال ضلع چیئرمین راجہ قاسم علی خان کی یونین کونسل ہے جہاں سے وہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button