جہلماہم خبریں

جہلم میں دن دیہاڑے 2 ڈکیتیاں، ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر ٹریول ایجنسی اور شہری کو لوٹ لیا

جہلم: شہر میںدن دیہاڑے ڈکیتی کی دو وارداتیں،ڈاکو سول لائن روڈ پر واقع ٹریول ایجنسی سے نقدی، قیمتی اشیاء اور مجاہد آباد سے موٹرسائیکل چھین کرفرار،تین مسلح ڈاکوؤں اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر وارداتوں کے بعد با آسانی بھاگ گئے ،ڈکیتیاں پولیس کیلئے بڑا سوالیہ نشان۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں واقع محلہ مجاہد آباد سے ڈاکوں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ اس کے علاوہ جہلم شہر کے عین وسط میں مصروف ترین شاہراہ سول لائن پر واقع اخترٹریولز اینڈ ٹورز پر دن ایک بجے کے قریب تین ڈاکو داخل ہوئے اور دروازہ اند ر سے بند کرکے سٹاف کو یرغمال بنا کر بھاری نقدی چھین کر آسانی سے فرار ہو گئے۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے قلب میں دن دیہاڑے ایسی کاروائی پولیس کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button