دینہ

میونسپل کمیٹی دینہ شہریوں کو واٹر سپلائی کا پانی دینے میں ناکام ہو گئی، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

دینہ: میونسپل کمیٹی دینہ شہریوں کو واٹر سپلائی کا پانی دینے میں ناکام ہو گئی، شہری ایک ماہ سے پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں لیکن میونسپل کمیٹی کا عملہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا، معززین شہر نے مقامی انتظامیہ ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی واقعہ کربلا کی یاد کو تازہ نہ کیا جائے بلکہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق تقریباً ایک ماہ سے واٹر سپلائی کا پانی شہریوں کو میونسپل کمیٹی مہیا نہیں کر رہی۔ جس کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں کیونکہ پانی نہ ملنے کی وجہ سے گھریلو کام کاج ٹھپ ہو گئے ہیں۔ میونسپل کمیٹی دینہ کے عملہ نے واقعہ کربلا کی یاد تازہ کر دی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور پانی مہیا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button