جہلماہم خبریں

جہلم پولیس نے ماہ فروری 2021ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

جہلم: محکمہ پولیس نے ماہ فروری 2021ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ، مال مال مسروقہ باز یافتہ10لاکھ52ہزار سے زائد برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے ، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے ، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے ۔ کمیونٹی پولیسنگ ، بروقت انصاف کی فراہمی ، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے ۔

جہلم پولیس نےماہ فروری کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان وعدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کل230 اشتہاری مجرمان و مفروران کو گرفتار کیا، جن میں 21نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کیٹگری A شامل ہیں ۔ قتل کاایک مقدمہ درج ، 2ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

ماہ فروری 2021ء میں10لاکھ52ہزار سے زائد روپے کے مال مسروقہ کی برآمدگی عمل میں لائی گئی ہے ۔ مقدمات منشیات68 درج- 71ملزمان پابند سلاسل، جن کے قبضہ سے چرس16کلوسے زائداورشراب کی448بوتلیں برآمدکی گئیں۔ مقدمات اسلحہ 26درج، 26ملزمان پابند سلاسل،جن کے قبضہ سے پسٹلز 21عدد، رائفل 02عدد، گن 12بور 03عدد اور 86روندز برآمد ہوئے۔

قماربازی کے03مقدمات درج، 21 ملزمان پابند سلاسل، جن سے ریکوری قمار باز ی رقم 35 ہزار سے زائد ،19عدد موبائلز، 8عدد موٹرسائیکلز اور آلات قمار بازی برآمد کیے گئے۔ پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 مقدمات درج ،15ملزمان پابند سلاسل ،جن کے قبضہ سے4167 پتنگیں،66عدد ڈوریں برآمد۔

سرقہ وہیکلز کے کل 09 مقدمات میں سے 2 مقدمات یکسو،3ملزمان گرفتار ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل2494چالان کیے گئے جس میں 8 لاکھ 86 ہزار سے زائد کا جرمانہ شامل ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2ایف آئی آرز کا اندراج ہوا ۔

گزشتہ ماہ میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میںبدنام ِ زمانہ منشیات فروشو ں راجہ حسیب,راجہ سہیل اورسابقہ ریکارڈ یافتہ و ملزم اشتہاری راجہ سعادت عرف سعدی/ فیصل شہزاد ولد محمد افتخار سکنائے سرائے عالمگیر ضلع گجرات (سابقہ ریکارڈ یافتہ) وغیرہ نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں پولیس کے3جوان سب انسپکٹر شعیب اصغر تھانہ سول لائن، کانسٹیبل خرم سجاد تھانہ صدر اور کانسٹیبل صلاح الدین ہمایوں محافظ سیکٹر1 شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کانسٹیبلان کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے DHQ اور BBH ہسپتال راولپنڈی ریفرکر دیا گیا۔جبکہ 2 حملہ آور راجہ سعادت عرف راجہ سعدی ملزم اشتہاری و سابقہ ریکارڈ یافتہ اور فیصل شہزاد ولد محمد افتخار سکنائے ضلع گجرات سابقہ ریکارڈ یافتہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ آتشیں برآمد جبکہ منظم نظام پٹرولنگ اور بہترین حکمت علمی کی وجہ سے اغواء برائے تاوان کا کوئی مقدمہ درج نہ ہوا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی سخت ہدایات پر پکار 15پر پولیس رسپانس ٹائم صرف6منٹ رہا۔ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے اور انصاف عوام کی دہلیز پر پہنچانے کے ویژن کے تحت کھلی کچہری اور شکایات سیل کے ذریعے کل 235سائلین کو نہ صرف سنا گیابلکہ ان کی شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گئے ۔ پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ وائز کرائم میٹنگز کا انعقاد کیا ۔پولیس خدمت مراکزمیں فراہم کی جانے والی 14سہولیات سے کل 7208افراد مستفیدہوئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button