جہلم

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں کی آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ گندگی میں بھی اضافہ ہونے لگا

جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں کی آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ گندگی میں بھی اضافہ ہونے لگا، شہری غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں کی گندگی قریبی خالی پلاٹوں ، نالوں میں پھینکنے لگے ، شہری آبادیوں میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ، شہر کی سماجی رفاعی ، فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے شہر سمیت اندرونی علاقوں میں فلتھ ڈپو تعمیر کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں روز بروز بڑھتی ہوئی آبادی کیوجہ سے شہری غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں کی گندگی قریبی خالی پلاٹوں ، نالوں ، گلی محلوں میں پھینکنے لگے جس کیوجہ سے آبادیوں میں گندگی پھیل رہی ہے ، شہریوں کو چاہیے کہ گھروں کی گندگی شہر میں جہاں فلتھ ڈپو قائم ہیں وہاں پھینکیں تا کہ شہری آبادی گندگی سے پاک ہوسکے۔

تنظیموں کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں کے گلی محلوں میں فلتھ ڈپو قائم کئے جائیں جہاں سے میونسپل کارپوریشن کے سینٹری ورکرز روزانہ کی بنیاد پر ان فلتھ ڈپوؤں سے گندگی اٹھانے کے پابند ہوں۔

انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں جو خالی پلاٹ موجود ہیں ان کے مالکان کو خالی پلاٹ کو چاروں اطراف سے دیوار بنا کر بند کروانے اور صفائی ستھرائی کروانے کا پابند بنایا جائے ایسا نہ کرنے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، تاکہ شہری آبادی صاف ستھری ہونے کے ساتھ ساتھ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button