پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں پک اپ وین اور ڈمپر حادثہ میں زخمی ہونے والی مزید 2 خواتین زندگی کی بازی ہار گئیں

پنڈدادنخان: ہفتے کی شام تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ غریبوال سیمنٹ فیکٹری سے تحصیل چوآسیدن شاہ کے گاؤں سڈہانڈی جانے والی ہائی لکس وین پر ڈمپر گرنے کے حادثہ میں زخمی مزید 2خواتین جاں بحق ہوگئیں، جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 8 ہوگئی۔

حادثہ میں جاں بحق ہونے والی 5 خواتین کی نمازجنازہ گزشتہ روزسڈہانڈی تحصیل چوآسیدن شاہ میں ادا کر دی گئی جبکہ تین خواتین کی میتوں کوانکے لواحقین آبائی علاقہ مردان لے گئے جہاں انکی بھی تدفین کردی گئی۔

ادھر سڈہانڈی میں 5خواتین کی نمازجنازہ میں سڈہانڈی، آڑہ،بشارت، پنڈدادنخان، جوتانہ، غریبوال، ساؤوال،سمن وال، مین گیٹ سمیت دیگرعلاقوں سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور المناک حادثہ پر قیمتی جانیں ضائع ہونے پر لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

واضع رہے کہ مسافر وین غریبوال فیکٹری سے سڈہانڈی جارہی تھی کے اوپر سے آنے والے ڈمپر کے بریک فیل ہوجانے سے ڈمپر پہاڑی سے ٹکرا کر ہائی لکس وین پر الٹ گیا جس سے یہ المناک حادثہ پیش آیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button