جہلم

جہلم کے گنجان آباد علاقے آج کے ترقی یافتہ دور میں بنیادی سہولتوں سے محروم

جہلم: جہلم کے گنجان آباد علاقوں نئی آبادی محلہ کریم پورہ، مجاہد آباد، قیصر آباد ، رشیدآباد، مخدوم آباد، کشمیر کالونی، چونترہ ، کھرالہ، روہتاس روڈ سمیت شہر کی دیگر ملحقہ آبادیاں سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔
علاقہ متاثرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی تک سوئی گیس کی پائپ لائنیں نہیں بچھائی گئیں جبکہ متاثرہ علاقوں سے چند گز کے فاصلے پر سوئی گیس کی سہولت موجود ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو دور جدید میں بھی لکڑ یاںجلا کر کھانا تیار کرنا پڑرہا ہے ۔ گھریلو خواتین زہریلے دھوئیں سے دمہ ، سانس اور آشوب چشم کے موذی امراض میں مبتلا ہو رہی ہیں ۔
شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر پٹرولیم سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ علاقوں میں سوئی گیس کے کنکشن فراہم نہ کرناعوام کش پالیسیوں کی نشانی ہے ، جس کی وجہ سے آج کے ترقی یافتہ دور میں شہر سے ملحقہ آبادیوں کے رہائشی پتھر کے زمانے کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں ۔
اہلیان علاقہ نے مذکورہ علاقوں میں سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button