میونسپل کمیٹی دینہ کا ماہانہ اجلاس، تجاوزات کے خاتمے کے لیے پروفیشنل ٹکس کمیٹی کا قائم

0

دینہ: میونسپل کمیٹی دینہ کا ماہانہ اجلاس ایم سی دینہ آفس میں منعقد ہوا ، اجلاس زیر صدارت چیئر مین میاں محمد عاشق ہوا ، وائس چیئر مین میاں عرفان سمیت تمام کونسلران کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی دینہ میں کونسلران کے ماہانہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ، شہر میں امن و امان کی صورت حال کو قائم رکھنے کے لیے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے پروفیشنل ٹکس کمیٹی کا قیام کر دیا گیاجو نمائندگان پر مشتمل ہو گی جن میں کنونیر شیخ کونسلر اور ان کے علاوہ طاہر محمود ، ملک وقار ، عارف علی اعوان ، محمد حفیظ ہوں گے۔

اس کے علاوہ شہر کے مسائل کے حوالے سے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ، جس میں کنونیر مسعود بٹ ان کے علاوہ اختر اسلام ،فرید رمضان ، عارف علی اعوان ، خاور غالب چوہان، شیخ اکرام شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ صفائی کے حوالے سے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، جس میں خادم مسیح ، احسان احمد جنجوعہ ، چوہدری تنویر، حسین ، راجہ ساجد نواز ، چوہدری سلطان محمود شامل ہیں اس کے کنونیر راجہ ساجد نواز ہوں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.