تاجر کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، چوہدری ظفر اقبال

0

جہلم: تاجر کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ ملک میں وسائل تاجر فراہم کرتے ہیں جبکہ مسائل حکومت ختم کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے صوبائی راہنماء رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال،پاکستان ٹریڈرز آلائنس کے مرکزی چیئر مین شیخ عبدالسلیم نے ایک کاروباری ادارے کا افتتاح کرنے کی۔ تقریب کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق تحصیل ناظم خواجہ محمد آصف جاوید،چوہدری سعید اللہ مدبر،طاہر ایوب سیٹھی،حسن بٹ، شیخ محمد احسان،راجہ شہزاد،راجہ عاطف،خواجہ ناصر ڈار کے علاوہ تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو جس طرح معاشی بحران کا شکار کیا جس کی سزا آج موجودہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو مل رہی ہے جبکہ موجودہ حکومت تاجروں کے ساتھ مل کر ایسا لائحہ عمل تیار کر رہی ہے کہ جس سے نہ صرف ملک کا معاشی بحران ختم ہو گا بلکہ عوام کو ریلیف ملے گا، چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو کروڑوں روپے کے فنڈز ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے لیے دے رہی ہے جس سے نہ صرف ترقیاتی کام ہوں گے بلکہ کاروبار بھی بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر جس طرح تحریک پاکستان کے قائد وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کیا ہے جلد اس کے اثرات مرتب ہوں گے جبکہ ہم ملک کو ریاست مدینہ کی طرح ایک خوشحال مملکت بنانا چاہتے ہیں تاکہ ملک کا ہر فرد اور نوجوان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو کر ملک کو مستحکم کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی طرف کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھا تو ہماری افواج اور قوم ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر اس کا جواب دینے کا جذبہ رکھتے ہیں سب شرکاء نے افواج پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.