دینہ میں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق

0

دینہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،تیز رفتار کارنے موٹر سائیکل سوار 5بچوں کے باپ کو کچل کر ہلاک کر دیا ،پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کے قریب جے اینڈ پی کے مقام پر موٹر سائیکل سوار ملک محمود سکنہ ڈھوک اعوان دینہ پیٹرول پمپ سے پیٹرول ڈلوانے کے لئے سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے کچل ڈالا۔

حادثہ سے موٹر سائیکل سوار 5بچوں کا باپ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ،میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.