جہلم

حضور خواجہ سخی زندہ پیر ؒ کے 71 ویں سالانہ عرس مبارک کی تیاریاں کا آغاز ہو گیا

جہلم: حضور قبلہ عالم غوث یزداں حضرت شاہ سرکار المعروف حضور خواجہ سخی زندہ پیر رحمتہ اللہ علیہ جن کے 71ویں سالانہ عرس مبارک بمقام دربار عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف کوہاٹ میں عظیم الشان تقریبات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ عرس مبارک کے بابرکت اور روح پرور ایام میں تمام مریدین اورزائرین سمیت ہر خاص و عام کو دعوت دی جاتی ہے۔

ترجمان گھمکول شریف کوہا ٹ چوہدری اسد محمود نے خادم گھمکول شریف عارف محمود قریشی سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ غوث یزداںولی کامل قبلہ عالم حضرت شاہ رحمتہ اللہ علیہ المعروف حضرت بابا جی خواجہ سخی زندہ پیر رحمتہ اللہ علیہ ، گل گلستان گھمکول شریف حضورپیر سید معصوم شاہ المعروف پیر جانی سرکار رحمتہ اللہ علیہ آستانہ عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف کوہاٹ کا 71 واں سالانہ عرس مبارک انشاء اللہ العزیز21, 20, 19 اکتوبر2018بروز جمعہ مبارک، ہفتہ اور اتوار منعقد ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ21 اکتوبر بروز اتوار بعد از نماز ظہرآخری نشست میںتلاوت کلام پاک ،حمد باری تعالیٰ اور نعت خوان حضرات ہدیہ نعت پیش کرینگے اور خطیب اہل سنت مختصر خطاب فرمائیں گے۔اس کے بعد ختم خواجگان اور ذکرپاک کی محفل ہو گی۔اور آخر میں انشا ء اللہ تعالیٰ سجادہ نشین حضور قبلہ پیرسید منور شاہ المعروف بادشاہ سرکار اور شہزادہ والی شان حضور پیر سید حبیب اللہ شاہ المعروف پیر جی سرکا ر عالم اسلام اور بلخصوص ملک پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا فرمائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دربار عالیہ نقشبندیہ میں بے شمار مریدین اور زائرین کے لیے رہائش کا بندوبست ہے اور ہر سال لاکھوں کی تعداد میں لوگ عرس مبارک کے تینوں ایام میں شرکت کرتے ہیں اور حضور سخی زندہ پیر فرماتے کہ یہ سب اللہ کریم کے مہمان ہیں اور وہی بندوبست کرتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل حضور قبلہ پیرسید حبیب اللہ شاہ المعروف پیر جی سرکار جب ضلع جہلم تشریف لائے تو آپ نے پورے جہلم کے لوگوں کو دعوت دی تھی کہ عرس مبارک کی بابرکت گھڑیوں میں شرکت کریں تاکہ دلوں کو اللہ اور اس کے رسولﷺ کے ذکر سے منور کیا جا سکے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ سار ا سال آپ خود گھمکول شریف کوہاٹ آتے ہیں اور دعا کے لیے کہا جاتا ہے عرس مبارک میں آپ کو ہماری طرف سے دعو ت دی جاتی ہے اور وہاں آنے واے تمام مریدین اور زائرین اللہ کریم کے مہمانان ہیں ۔

چوہدری اسد محمود نے مزید کہا کہ اتنی پیاری دعوت کے لیے ہر خاص و عام کو ضرور جانا چاہیے تاکہ ان کو دین اور دنیامیں کامیابی حاصل ہو۔ترجمان گھمکول شریف چوہدری اسد محمود نے کہا کہ عرس مبارک میں باقاعدہ شرکت کے لیے متعلقہ گاڑیوں میںبروقت اپنی سیٹ بک کرانے کے لیے خلیفہ مجاز پیر سید صابر حسین شاہ آف طور شریف اور صوبیدار (ریٹائرڈ )صوفی محمد سلیم قریشی نقشبندی گھمکولوی آف نوگراں شریف اور دیگر افراد سے ان کے موبائیل نمبر03235763866 پر کسی بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button