پنڈدادنخان

زرعی ترقیاتی بینک پنڈدادنخان کے کیشئر کو اعلی کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا

پنڈدادنخان: ملک غلام مصطفے میٹھو کو سرگودھا زون میں اعلی کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا، ملک غلام مصطفے میٹھو بہترین ورکر اور مخلص انسان ہیں، جنرل منیجر زرعی ترقیاتی بینک پنجاب ارسلان ارشد۔

تفصیلات کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک پنڈدادنخان کے کیشئرملک غلام مصطفے میٹھو کو بینک میں اعلی کارکردگی کی بنا پر جنرل منیجر زرعی ترقیاتی بنک پنجاب ارسلان ارشد نے سرگودھا کی ایک تقریب میں تعریفی سند دی۔

تقریب میں زونل چیف زرعی ترقیاتی بنک شوکت محمود ملک بھی موجود تھے۔زونل چیف ارسلان ارشد نے کہا ملک غلام مصطفے میٹھو بہترین ورکر اور مخلص انسان ہیں۔

عوام دوست گروپ کے چیئرمین آ صف حیات مرزا ،پی پی پی کے رہنما رشید احمد بٹ ،چیئرمین پریس کلب سید اختر شاہ بخاری،سماجی کارکن عبدالوحید سن شاہین کیبل، معروف کالم نگار اسد کھوکھر، مقامی اخبارروزنامہ انصاف کے چیف ایڈیٹرملک آ صف کھوکھر، معروف قانون دان مرزا اظہر،چوہدری سلیم اور راجہ ضمیر ایڈووکیٹ کے علاوہ سیاسی سماجی اور رفاعی تنظیموں نے ملک غلام مصطفے میٹھو کو مبارک باد دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button