دینہاہم خبریں

دینہ پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 4 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی کار، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد

دینہ: پولیس سٹی چوکی دینہ کی کارروائی ،دورانِ گشت اطلاع پر جوئے کے اڈے پر چھاپہ ،4ملزمان گرفتار ،جوئے پر لگی رقم ،6عدد موبائل فون ،ہنڈا موٹر سائیکل اور کار برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دینہ کے ایس آئی انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ محمد آصف نے دوران گشت اطلاع پر جوئے کے اڈے پر چھاپہ ما ر کر جواء کھیلتے ہوئے 4ملزمان ذوالفقار ،اکبر ،عدنان اور ارسلان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے جوئے پر لگی رقم 11840روپے ،6عدد موبائل فون ،ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا 125اور ایک کار قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button